Advertisement

سعودی عرب، ریاض میں 10 نامعلوم قبریں دریافت

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 10 نامعلوم قبریں دریافت

سعودی دارالحکومت ریاض کے النظیم سے 9  کلو میٹر   مشرق میں  واقع  ایک آباد علاقے میں 10 نامعلوم   قبریں دریافت ہوئی ہیں، واقعہ رپورٹ ہونے پر حکام نے علاقے کا دورہ کیا تو قبریں کھول کر خالی کی جاچکی تھیں۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے  کے مطابق  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک علاقے سے نامعلوم افراد کی 10 قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ گمنام   قبروں کی دریافت نے پورے علاقے میں کھلبلی مچا دی ہے۔

ریاض کی بلدیاتی کونسل کے رکن ابراہیم فہید العنزی مشرقی ریاض کا دورہ کر رہے تھے جہاں ایک مقام پر اچانک ایک احاطے کے اندر وہ 10 قبریں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

فہید العنزی کے مطابق احاطے کے 4 دروازے تھے مگر سب کے سب کھلے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ حیرت اس وقت ہوئی جب دوبارہ اس جگہ کا دورہ کیا تو پتا چلا کہ وہ قبریں ساری کی ساری کھلی ہوئی تھیں اور ان میں کچھ بھی نہیں تھا۔ اس سے لگتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی راز ہے۔

Advertisement

العنزی کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ احاطہ رہائشی محلوں اور وہاں موجود فیکٹریوں کے قریب واقع ہے۔

العنزی کا کہنا ہے کہ ’فوری طور پر میں نے کارروائی کی اور ایک خط میں نے بلدیاتی کونسل کو لکھا۔ کونسل نے ریاض میونسپلٹی کو اس کی اطلاع دی لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

 ایک ہفتے قبل میں نے النظیم پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرا کر پورے واقعہ کی تفصیلات بھی پیش کردی تھیں‘۔لیکن  واقعے کے 15 روز گزر  جانے کے بعد بھی کوئی  کارروائی  عمل  میں  نہیں  لائی  گئی ۔

العنزی نے کہا کہ ’یہ واقعہ ایسا نہیں جس پر خاموشی اختیار کی جائے۔ واقعہ کی تحقیقات اشد ضروری ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ اس میں غیر قانونی تارکین کا کوئی ہاتھ ہوسکتا ہے جہاں یہ اچھی خاصی تعداد میں رہ رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہو گی‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version