Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کا واحد علاج، دن میں پانچ باروضو

Now Reading:

کورونا وائرس کا واحد علاج، دن میں پانچ باروضو
کرونا وائرس

کورونا وائرس کا واحد علاج، دن میں پانچ باروضو ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ بار وضو کر نے سے کورونا وائرسسے بچاؤ ممکن ہو گیا ہے۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرام نے کہا یہ کورونا وائرس ایسا وائرس ہے جس کی کوئی دوا نہیں صرف احتیاطی تدابیر ہیں۔

کرونا وائرس کےحوالے سے جاوید اکرام نے بتایا  کہ پانچ بار وضو کر نے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

پروفیسر جاوید اکرام نے کہا کہ پاکستان میں 95 فیصد مسلمان ہیں اور نماز پڑھنا ہر مسلمان پر فرض ہےاور نماز پڑھنے کے لیے وضو لازمی ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جب ہم چھینک لیتے ہیں تو وائرس ناک کے خلیوں میں رہ جاتا ہے،چہرے پر بھی آ جاتا ہے،وضو کرنے سے چونکہ آپ کا چہرہ وغیرہ دھلتا رہتا ہے لہذا وضو کی بدولت اس وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے چین کے لوگ بہت پریشان ہے اور بہت سے لوگ اس وائرس کی وجہ سے اپنی زندگی بھی کھو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس نےتباہی مچادی ہے اور لوگوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص سیاحتی مقام کا رخ نہ کرے۔

خیال رہے کہ وائرس پر قابو پانے کیلئےچین کے سیاحتی مقام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ وہ وائرس ہے جو ایک شخص سے دوسر ے شخص تک تیزی سے پھیلتا ہے لہزا تمام لوگوں کو حفظات اور احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

لیکن اب کورونا وائرس نے پاکستان کا بھی رُخ کر لیا ہے جس کی وجہ میں چینی باشندوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اور دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کی بڑی تعداد ہے۔

Advertisement

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے خطرات بڑھنے لگے کیونکہ سروسز اسپتال میں ایک اور مشتبہ مریض داخل ہو گیا ہے اور زیرِعلاج مریضوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کا اہم اقدام

کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرام نے کہا کہ مشتبہ مریضوں کوآئسو لیشن وارڈ میں رکھنا چاہئیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے اوراعلی سطحی بین الوزارتی اجلاس بلانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کورونا وائرس  کے پیش نظر ہانگ کانگ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ حفاظتی اقدامات کے باعث 15 چینی شہر لاک ڈائون ہونے سے 5 کروڑ 70 لاکھ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب گزشتہ روز سے ووہان شہر میں ہنگامی بنیاد پر 1300 بیڈز پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی شہر ووہان ہوا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


6 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر