افغانستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ
افغانستان کے صوبے غزنی میں مسافرطیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں مسافرطیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق گرنے والابوئنگ 737 افغان ائیرلائن کا طیارہ تھا جس میں 83 افراد سوار تھے۔ طیارہ کابل سے ہیرات جا رہا تھا، جس علاقے میں گرا وہ طالبان کے زیر تسلط ہے۔
اس حوالے سے غزنی کی صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر بردار طیارہ ضلع د یک میں گرا۔ بظاہر طیارہ تیکنکی خرابی کے باعث گرا اور گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔
غزنی پولیس کے سربراہ احمد خالد وردک کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب گرا۔
پولیس چیف کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ ضلع د یک کے مرکز سے تین کلومیٹر دور سوڈو گاؤں میں پیش آیا ’جسے ایک غیر محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے‘۔
صوبے غزنی کےگورنر کےترجمان نےمسافر طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ علاقہ طالبان کے زیر اثر ہے اس لیے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی ، حادثہ اتنا خوفناک ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہایت کم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News