Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب جانے والے مسافر کتنے سگریٹ ساتھ لے جا سکتے ہیں؟

Now Reading:

سعودی عرب جانے والے مسافر کتنے سگریٹ ساتھ لے جا سکتے ہیں؟
سعودی عرب جانے والے مسافر کتنے سگریٹ ساتھ لے جا سکتے ہیں؟

سعودی عرب کے محکمہ کسٹم نے نافذ ہونے والی جنرل اتھارٹی آف زکات  اینڈ ٹیکس (جی اے زیڈ ٹی) کے مشروط شرائط کے مطابق ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر اپنے اہلکاروں کو مسافروں کے حوالے سے نئی تحریری ہدایت جاری کی ہے۔

ہدایت نامے میں بتایا گیا کہ مسافر سگریٹ کے کتنے پیکٹ سعودی عرب اپنے ہمراہ لاسکتا ہے؟

محکمہ کسٹم کی ہدایات کے مطابق سعودیہ آنے والا مسافر 200 سگریٹ اپنے ہمراہ لاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ  تمباکو کا ایک ڈبہ یا نصف کلو حقے کا تمباکو لاسکتا ہے یا 24  سگار اپنے ساتھ لا سکتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ’اگر کسی مسافر کے پاس 200 سگریٹ سے زیادہ  یا تین کلو سے زیادہ حقے کا تمباکو پایا گیا تو ایسی صورت میں مقررہ حد سے زیادہ پیکٹ اور تمباکو ضبط کرلیا جائے گا۔ نئے قواعد کے تحت کسٹم ڈیوٹی مقررہ مقدار کے حوالے سے وصول کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ اس ضابطے پر عمل درآمد  16 جنوری 2020 سے شروع کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری  جانب  سعودی  کسٹم  حکام  کی  جانب سے وا ضح کیا گیا کہ الیکٹرانک سگریٹ اور ان میں استعمال ہونے والی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا، اور شوگر ڈرنکس پر 50٪ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

واضح  رہے کہ سعودی عرب  پہلے ہی سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات پر 100٪ ٹیکس ، انرجی ڈرنکس پر 100٪ ٹیکس اور دیگر مشروبات پر 50٪ ٹیکس لگا چکا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر