Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں کالج کی مسلم طالبات کے پرده کرنے پر پابندی

Now Reading:

بھارت میں کالج کی مسلم طالبات کے پرده کرنے پر پابندی
بھارتی ریاست بہار میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے پرده کرنے پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق بہار کے دارالحکومت پٹنا کے جے ڈی ویمن کالج کی انتظامیہ نے طالبات کیلئے کالج کے احاطے میں نئے ڈریس کوڈ کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے مسلم طالبات پر برقعہ پہننے اور پرده کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کالج کے اس نئے قانون سے متعلق نوٹس پر کالج پروکٹر اور پرنسپل نے دستخط کیے۔ اس نوٹس میں طالبات کو نئے ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے 250 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو پاکستانی 500 روپے کے برابر ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’تمام طُلباء کالج میں پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کی پاسداری کریں گے جبکہ کالج میں برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر 250 روپے جرمانہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے اس حکم نامے کیخلاف کالج کے طالب علموں نے احتجاج بھی کیا۔ علاوہ ازیں جب خبر میڈیا میں پہنچی اور اس حوالے سے کالج پرنسپل شیاما رائے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کالج میں برقعہ پہننے اور پرده کرنے پر پابندی کے آرڈر کو واپس لے رہی ہیں۔

بھارتی ریاست بہار میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے پرده کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات   کے مطابق بہار کے دارالحکومت پٹنا کے جے ڈی ویمن کالج کی انتظامیہ نے طالبات کیلئے کالج کے احاطے میں نئے ڈریس کوڈ کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے مسلم طالبات پر برقعہ پہننے اور پرده کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کالج کے اس نئے قانون سے متعلق نوٹس پر کالج پروکٹر اور پرنسپل نے دستخط کیے۔ اس نوٹس میں طالبات کو نئے ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے 250 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو پاکستانی 500 روپے کے برابر ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’تمام طُلباء کالج میں پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کی پاسداری کریں گے جبکہ کالج میں برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر 250 روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے اس حکم نامے کیخلاف کالج کے طالب علموں نے احتجاج بھی کیا۔

Advertisement

علاوہ ازیں جب خبر میڈیا میں پہنچی اور اس حوالے سے کالج پرنسپل شیاما رائے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کالج میں برقعہ پہننے اور پرده کرنے پر پابندی کے آرڈر کو واپس لے رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی
کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر