Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیرپربیان،بھارتی آرمی چیف حواس کھوبیٹھے

Now Reading:

کشمیرپربیان،بھارتی آرمی چیف حواس کھوبیٹھے

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج مکند نے کہاہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا بھارتی حکومت کا ایک ‘تاریخی قدم’ ہے،آرٹیکل 370 سے کشمیر کو قومی دھارے میں ضم کرنے میں مدد ملے گی۔

بھارتی آرمی چیف نےزہر اگلتے ہوئےمزید کہاکہ آرٹیکل 370 نے پاکستان کی پراکسی وار کو روک دیا ہے،بھارتی مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بہت سارے اختیارات ہیں،ہم اپنے  اختیارات کو استعمال کرنے میں دریغ نہیں کریں گے۔

جنرل منوج مکند نےمزید کہا کہ ہم نے اسپانسر شدہ دہشت گردی کے خلاف عبرتناک جوابی حکمت عملی تیار کی ہے،اگر پاکستان ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو نہیں روکتا تو ہم دہشت گردی کے خلاف اسٹرائیک کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی آرمی چیف نے ایک متنازع بیان دیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ‘جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں جبکہ گورنرپنجاب چوہدری سرورکا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت پر بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی یادرکھیں گی ۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ بھارت نے کوئی جار حیت کی اس کو بھر پور جواب دیا جائیگا ۔علاوہ ازیں بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اپنے ردعمل میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج ہے ملکی سر حدوں کے ایک ایک انچ کا تحفظ کیا جائے۔

گزشتہ روزپاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف غیر ذمہ دارانہ بیانات کو علاقائی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

کور کمانڈر کانفرنس نے بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیان کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمے دارانہ بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔

اجلاس میں جیو اسٹریجک صورتحال، پاکستان کی داخلی سلامتی، سرحد اور ایل او سی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

آرمی چیف نے کہا کہ کسی قیمت پر مادر وطن کے دفاع اور قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم خدمات ہیں، پاکستان اپنا ذمے دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

کور کمانڈر کانفرنس نے ایران امریکا حالیہ تنازع کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکت دار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر