Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عراق میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے

Now Reading:

عراق میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے
عراق

عراق  کے دارالحکومت بغداد میں ایک بار پھر امریکی سفارتخانے کو راکٹوں  سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ رات عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر تین راکٹ داغے گئے  ہیں جو سفارت خانے کے کیفے ٹیریا میں گرے۔ راکٹ حملوں میں کم از کم تین افرادکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سفارت خانے پر راکٹ حملے کے وقت امریکی اہلکار بھی وہاں موجود تھے تاہم  زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری مظاہروں کے دوران اس علاقے پر متعدد راکٹ داغے گئے ہیں تاہم پہلی بار امریکی سفارت خانے کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے اس حوالے سے فوری طور پر  کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے عراق سے  مطالبہ کیا ہے کہ  ان کے سفارتی عملے اور عمارات کےتحفظ کے لیے یقینی اقدامات اٹھائیں جائیں۔

Advertisement

عراق میں امریکی فوج کے خلاف شدید احتجاج

حملوں کی ذمہ داری سے متعلق ابھی تک کوئی دعویٰ سامنے نہیں آ یا ہے لیکن واشنگٹن نے متعدد بار عراق میں ایران کے حمایت یافتہ فوجی دھڑوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

واضح رہے کہ بغداد سمیت مختلف شہروں میں گذشتہ کئی ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں، جو اب پُر تشدد شکل اختیار کر گئے ہیں۔

گذشتہ ماہ مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا  تھا جس کے بعد امریکا نے  بغداد میں میزائل حملہ کرکے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھا۔

جس کے جواب میں ایران نے بھی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا اور تاحال دونوں کے درمیان تناؤ برقرار ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں درجن سے زائد فوجی کیمپوں میں 5 ہزار 2 سو امریکی اہلکار تعینات ہیں۔

Advertisement

ایران متعدد بار ان اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکا ہے جبکہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے بھی امریکی فوجیوں کو واپس جانے کا کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر