Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے ساتھ تعلقات میں یقینی بہتری دیکھتے ہیں، ایلس ویلز

Now Reading:

پاکستان کے ساتھ تعلقات میں یقینی بہتری دیکھتے ہیں، ایلس ویلز
ایلس ویلز

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ایلس ویلز نے کہا ہےکہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں یقینی بہتری دیکھتے ہیں۔

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و ایشیائی امور ایلس ویلز نے ایک خصوصی بریفنگ میں کہا ہےکہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں یقینی بہتری دیکھتے ہیں۔

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے واضاحت کی کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری ڈیووس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اعلی سطح کی پرجوش اور مثبت ملاقات  مین واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں اقتصادی شراکت داری کے ان شعبوں  میں ،جہاں امریکا پاکستان کی بڑی برآمدی منڈی ہے اور تاریخی  سرمایہ کار میں بہتری پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

ایلس ویلز نے پاکستان کی جانب سےدہشت گردی کے مالی وسائل کے انسداد کےلیے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Advertisement

سی پیک پر ایلس ویلز کے بیان پر پاکستان کا ردعمل

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ ہم پاکستان کےایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایف اے ٹی ایف اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی  تکمیل   آئی ایم ایف پروگرام اور اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کے لیے ضروری ہے ۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی  تکمیل پاکستان میں عسکریت پسند گروپوں کے خلاف مستقل و بلا امتیاز کارروائی کے لیے بھی اہم ہے ۔

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہیں ۔افغانستان میں مستقل سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان اہم قوت رکھتا ہے ۔

 ایلس ویلز نے غیر ملکی سفارت کاروں کے حالیہ دورہ کشمیر کو مفید اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ہمارے سفارت کاروں کو کشمیر تک مسلسل رسائی دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر