لفظ ’’انشااللہ ‘‘جرمنی کی لغت میں شامل
جرمنی میں عربی لفظ ’انشاءاللہ‘کی مقبولیت اور اس کے زیادہ استعمال کو دیکھتے ہوئے ’انشاء اللہ‘ کو جرمن لفظ کے طور تسلیم کرلیا گیا۔
جرمنی کی معروف ترین لغت ’ڈوڈن‘ میں عربی لفظ ’انشاء اللہ‘ کو سرکاری طور پر جرمن لفظ تسلیم کرلیاگیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق لغت میں’’انشااللہ ‘‘ کے ہجے INSCHALLAH کےطورپرلکھے گئےہیں ۔
انشااللہ کا مطلب ’’اگر اللہ نے چاہا ‘‘ کےہیں ۔
انشااللہ کامطلب ’’اگر اللہ نے چاہا ‘‘ کےہیں۔ جسےاہل اسلام کثرت سے استعما ل کرتےہیں جوکسی کام کے خیریت سے ہوجانےکی امید پر بطور دعا کہا جاتا ہے۔
برطانیہ میں’’محمد‘‘اور’’ فاطمہ‘‘سرفہرست
لفظ ’انشاء اللہ‘ کو فوری طور پر لفظ انشاء اللّٰه ڈیجیٹل لغت میں ڈالا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیاکہ اسے کاغذی لغت میں کب شامل کیاجائیگا ۔
اس سے قبل ترک لفظ ’اوہا‘ کو بھی جرمن لفظ کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔
جرمنی میں تقریباً 5 لاکھ مسلمان ہیں اور یہ یورپ میں مسلمانوں کی دوسرے نمبر پر سب سے بڑی تعداد ہے۔
واضح رہے کہ duden جرمنی کی مقبول ترین لغت ہے جو سال 1880 سے شائع ہورہی ہے اور اب اس کا 27ویں ورژن آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News