Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمنٹ چاہےتو کشمیر حاصل کرسکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی

Now Reading:

پارلیمنٹ چاہےتو کشمیر حاصل کرسکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی
بھارتی آرمی چیف

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نراوانے  نےکشمیر  کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نراوانے  کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے  اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں پہلے سے قرارداد موجود ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کئی سالوں سے پارلیمانی قرارداد موجود ہے کہ پورا جموں اور کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

جنرل منوج مکنڈ نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے اور ہمیں اس قسم کا کوئی حکم ملے تو بھارتی فوج پاکستان کے کشمیر کے حصول کے لیے کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  بھارت کے سابق آرمی جنرل جنرل بپن راوت اس طرح کی گیدڑ بھپکیاں دیتے رہے ہیں ۔

Advertisement

بھارتی آرمی چیف کے بیان کا کوئی ثبوت نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

گذشتہ برس اکتوبر میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دعویٰ کیا  تھا کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکست دے کر اپنی عسکری برتری ثابت بھی کردے گا۔

یہ بیان انہوں نے نئی دہلی میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنازئزیشن (ڈی آر ڈی او) کی 41 ویں ڈائریکٹرز کانفرنس سے خطاب  میں  دیا تھا ۔

بھارتی  آرمی چیف نے بھارت کی فوجی ضروریات کو مقامی ذرائع سے پوری کرنے کے ضمن میں ڈی آر ڈی او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اس ادارے کو مستقبل کی جنگ کےلیے ہتھیاروں پر کام کرنے کے علاوہ ایسی ممکنہ جنگوں کےلیے بھی تیاری کرنی چاہیے جن میں دشمن سے دوبدو جھڑپ نہ ہو۔

 بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مستقبل کی جنگ میں استعمال ہونے والے نظاموں کا جائزہ لے رہی ہے جس کےلیے انہیں سائبر، خلائی، لیزر، الیکٹرونک اور روبوٹک ٹیکنالوجیز کے علاوہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر بھی کام شروع کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر