Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

Now Reading:

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
بھارتی فوج

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  مزید  دو کشمیری نوجوانوں کو شہید  کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس  کے مطابق مقبوضہ کشمیر  کے ضلع پلوامہ میں   بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

دونوں نوجوان ضلع  پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں ہندوستانی سنٹرل ریزرو پولیس فورس ، راشٹریہ رائفلز اور ہندوستانی فوج کے خصوصی آپریشن گروپ کی جانب سے کیے گئے کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں تازہ ترین شہادتوں کے بعد گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہید  ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل اسی علاقے میں  ہونےو الےایک حملے میں دو ہندوستانی فوجی بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ آخری اطلاعات آنے تک سرچ  آپریشن جاری تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ  گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعظم کی وزیراعظم سے ملاقات

جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں مسلح قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی  بھی لی تھی ۔

سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک مکان کو بارودی مواد سے تباہ کردیا  تھا جب کہ اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ۔

 جنگی جنون میں مبتلا قابض  بھارتی فوج نے  شہدا ءکی لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کیں تھیں۔

مودی سرکار کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارتی فوج کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا۔

Advertisement

غیور کشمیری عوام نے نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلع کی مرکزی شاہراہ کو بند کر کےقابض بھارتی فوج  کے خلاف شدید نعرے بازی  کی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر