بھارت نے محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو گرفتار کرلیا
بھارت کی قابض فوج نےمقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی ٰمحبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں ان کے گھر سے حراست میں لے لیا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے محبوبہ مفتی کے بعد اب ان کی بیٹی التجا مفتی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
التجا مفتی کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا اور بھارتی فورسز نے انہیں حراست میں لینے کے بعد ان کے گھر جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔
محبوبہ مفتی گذشتہ برس 5 اگست کو مقبوضہ وادی میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے زیر حراست ہیں ۔ان کی حراست کے بعد سے ان کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ التجا مفتی چلا رہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور میڈیا کو بھی ان کی حراست سے متعلق کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس سے قبل التجا مفتی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
مودی ڈرگیا،مقبوضہ کشمیرسےفوج بلانےکی تیاریاں
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور گذشتہ برس 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ وادی میں تاحال کرفیو نافذ ہے ۔
مودی سرکار کی جانب سے حریت رہنماؤں سمیت سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو حراست میں یا پھر نظربند رکھا گیا ہے۔
مقبوضہ وادی میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی اور دفعہ 144کے تحت پابندیوں کے نفاذ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔
غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے۔
قابض انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لیےسرینگر سمیت دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News