Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل قاسم سلیمانی کاقاتل ہلاک

Now Reading:

جنرل قاسم سلیمانی کاقاتل ہلاک
Advertisement

روسی انٹیلی جنس نے گزشتہ روزافغانستان میں طیارہ حادثےمیں جنرل قاسم  سلیمانی کےقاتل کی  ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق روسی انٹیلی جنس نےتصدیق کی ہےکہ گزشتہ روز افغانستان میں طالبان کی جانب سے گرائے  جانےوالے جہازمیں ایرانی  پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کو قتل کرنے والے امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ’’مائیکل ڈی آندریاہلاک  ہوگئے ہیں ۔

روسی انٹیلی جنس زرائع کامزیدکہنا تھا کہ تباہ ہونےوالا طیارے کی کمانڈامریکی انٹیلی جنس کےسربراہ  مائیکل ڈی ’آندریا کررہے  تھے حادثےکےبعدامریکہ کا سب سے جاسوسی پلیٹ فارم تمام ترجدید ترین  سازوسامان دستاویزات والاموبائل کمانڈسینٹرطالبان کے پاس ہے ۔

 رپورٹ میں روسی انٹیلی جنس ذرائع کےحوالےسےبتایا گیا ہے کہ ڈی آنڈریا،جو ایران کےاعلی کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے ذمہ دار تھے ، طیارے میں سوار افسران میں شامل تھے۔

ہلاک ہونےوالےامریکی  انٹیلی جنس کےسربراہ  آیت اللہ مائیک کےنام سے بھی مشہورتھے، ڈینڈریاخطے میں سی آئی اے انٹیلی جنس کی سب سے نمایاں شخصیت ہیں۔2017

Advertisement

کےبعد سے ، ڈی ’آندریا نے مشرق وسطی میں سی آئی اے کی جانب سے مختلف کاروائیوں کی سربراہی کی ہے جن میں سب سےاہم ایرانی پاسداران ِ انقلاب  کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کاقتل اور 300 عراقی مظاہرین کاقتل شامل ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ  روزافغانستان میں طیارہ افغانستان طالبان کےزیراثرصوبےغزنی میں گراتھا۔

افغان طالبان نے مشرقی صوبہ غزنی میں امریکی فوج کےایک طیارے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا تھااورکہاتھا کہ اس میں امریکی فوج کے اعلیٰ افسراوراہلکار سوار تھے اور وہ تمام ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اس دعوے کی تردیدکردی تھی۔

طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہدنےمیڈیاکوایک بیان میں کہاتھاکہ ’غزنی کے ضلع دہ یاک میں ایک خصوصی امریکی طیارہ خفیہ مشن کے لیےاس علاقےمیں تھاجوگرکرتباہ ہوا۔‘

ابتدائی طورپرکہا گیاتھا کہ یہ طیارہ افغان ایئرلائن آریانا کاہےلیکن کمپنی نے ان افواہوں کومستردکرتےہوئےکہا تھا کہ طیارہ ان کا نہیں ہے۔

تاہم ،میں پینٹاگون نےبھی افغانستان میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

Advertisement

 فوجی طیارےکی تباہی کی تصدیق کرتےہوئےامریکی فوجی حکام کاکہنا ہے کہ فوجی طیارہ افغان صوبےغزنی میں گرکرتباہ ہوا۔

تاہم امریکی فوجی حکام نے طالبان کی جانب سے طیارے کومار گرانے کے دعوے کی تردید کردی ہے، حکام نے کہا کہ طیارےکے دشمن کے فائرسے تباہ ہونےکےکوئی اشارے نہیں ملے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ہارنے والا پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان
غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا
مودی سرکار میں اقتدار کی ہوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دی ڈپلومیٹ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر