Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والا پاکستانی آرکیٹیکٹ 

Now Reading:

ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والا پاکستانی آرکیٹیکٹ 
ملک

دنیا کے کئی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی محنت ، ذہانت اور فرض شناسی سے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نسیم شہزاد نے بھی  پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے جو اس وقت سنگاپور میں مقیم ہے ڈاکٹر نسیم شہزاد اپنی محنت ، لگن اور فرض شناسی سے نہ صرف سنگا پور بلکہ دنیا بھر میں ایک مقام حاصل کیا ہے بلکہ پاکستان کا نام بھی پوری دنیا میں روشن کیا ہے ۔

ڈاکٹر نسیم شہزاد اس وقت دنیا کی سب سے بڑی انجینئر نگ فرہم کے مالک ہیں۔

نسیم شہزاد کے دنیا کے پچاس ممالک میں دفاتر ہیں اور ساڑھے چار ہزار سے زائد ملازم ان کے ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ان کے سالانہ منصوبوں کی مجموعی مالیت پچیس ا رب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر نسیم شہزاد کیڈٹ کالج سے انٹر کیا جس کے بعد یونیورسٹی آف پشاور سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے 1974ء میں سنگاپور آگئے اور 1976ء میں یونیورسٹی ااف سنگاپور سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر نسیم شہزاد کے مطابق انہیں امریکا کی کولونل یونیورسٹی میں بھی داخلے کی آفرز ہوئیں تھیں تاہم انہو ں نے یونیورسٹی آف سنگاپور میں ہی تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دی۔

ڈاکٹر نسیم شہزاد نے یونیورسٹی آف سنگاپور میں تعلیم حاصل کرنے کو اس لیے ترجیح دی سنگاپور میں ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے اور جہاں میرٹ ہو وہاں ترقی کے موازی مواقع سب کو حاصل ہوتے ہیں اور ان کی ترقی کی وجہ بھی میرٹ کا بہترین نظام ہے

 تاہم ڈاکٹریٹ کے لیے انہو ں نے یونیورسٹی آف ہوائی کو ترجیح دی اور وہاں سے انجینئر نگ کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر نسیم شہزاد نے نہ صرف سنگاپور بلکہ دنیا کی کئی بلند ترین اور عالمی شہرت یافتہ عمارتیں ڈیزائن کی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے سنگاپور کی مرینا بے فنانشنل سینٹر، گارڈن بائی دا بے، مرینہ کوسٹل ایکسپریس وے، ریزرٹ ورلڈ سنگاپور، چانگی ائیرپورٹ، سنگاپور کی بلند ترین عمارت تانجانگ پیپر سینٹر جبکہ دبئی مال اور بیاسی منزلہ بلند عمارت اوشن ہائٹس دبئی کو بھی ڈیزائن کیا ہے ۔

اس کے علاوہ چین، اسسٹریلیا، ملایشیاء سمیت درجنوں ممالک میں سیکڑوں عمارتیں ڈاکٹر نسیم شہزاد کی کمپنی کا شاہکار ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے بھی ڈاکٹر نسیم شہزاد کو تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر