Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لندن کی مرکزی مسجد میں نماز کے دوران مؤذن پر چاقو سے حملہ، ملزم گرفتار

Now Reading:

لندن کی مرکزی مسجد میں نماز کے دوران مؤذن پر چاقو سے حملہ، ملزم گرفتار
لندن کی مرکزی مسجد میں نماز کے دوران مؤذن پر چاقو سے حملہ، ملزم گرفتار

لندن کے علاقے ریجنٹس پارک میں واقع مرکزی جامع مسجد میں جمعرات کے روز چاقوزنی کا واقعہ پیش آیا ہے اور ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے مؤذن کو زخمی کردیا ہے۔

لندن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چاقو حملے میں زخمی ہونے والے شخص کو عملہ نے پہلے مسجد ہی میں طبی امداد دی تھی اور اس کے بعد اس کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی مؤذن کی عمر 70 سال کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔

پولیس نے چاقو حملہ کرنے والے ملزم کو قتل کرنے  کی  کوشش کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے اور اس کو وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس انتیس سالہ مشتبہ شخص نے مسجد کے مؤذن کی گردن پر چاقو سے وار کیے تھے۔وہ خود بھی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں آیا تھا مگر اس نے نماز کے دوران میں مؤذن پر حملہ کردیا۔

Advertisement

اس کے بعد بعض نمازیوں نے اس کو قابو کر لیا اور فوراً پولیس کو اطلاع کردی۔

بعض نمازیوں نے بعد میں بتایا ہے کہ اس ملزم کو گذشتہ چند روز کے دوران میں مسجد آس پاس دیکھا گیا تھا لیکن یہ یہاں مستقل طور پرعبادت کے لیے نہیں آتا تھا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لندن کی مرکزی مسجد میں مؤذن پر چاقو حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے بھی اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہر میں اس طرح کی تشدد کی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر