Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 2100 سے تجاوز کرگئی

Now Reading:

کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 2100 سے تجاوز کرگئی
کورونا وائرس
Advertisement

 چین میں کورونا وائرس سے ایک روز میں  مزید 114افراد ہلاک ہونے کے بعد  ہلاکتوں کی مجموعی تعدا د2100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

چینی حکام کے مطابق  گذشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی  مجموعی تعداد 2118ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد75ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

چینی حکام نے بتایا کہ صوبےہوبئی میں ایک روز میں 349 افراد میں اس مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب جاپانی کروز شپ میں بھی کورونا وائرس کا شکار مزید 2 افراد دم توڑ گئے ہیں ۔

 کروز شپ میں 2 ہفتوں سے پھنسے غیر ملکیوں کے اپنے وطن روانگی کا سلسلہ  بھی شروع ہوگیا ہے، 114 چینی باشندے ٹوکیو ایئرپورٹ سے چین پہنچ گئے ہیں۔ کینیڈا کی پرواز اپنے شہریوں کو لینے کے لیے آج چین پہنچے گی۔

Advertisement

جاپانی بحری جہاز میں وائرس سے مزید 79 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 621 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس افریقہ تک پہنچا تو لاکھوں اموات واقع ہوسکتی ہیں، بل گیٹس

ادھر جنوبی کوریا میں بھی 31 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہوگئی ہے جبکہ سنگاپور میں وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق کے بعد  متاثرہ افراد کی تعداد84 ہوگئی ہے۔

ہانگ کانگ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

مشرق سطیٰ کے ملک ایران میں  بھی کورونا وائرس سے 2افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

مائکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کوروناوائرس کو دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ کورونا وائرس افریقہ میں پھیلا تو ایک کروڑ اموات  واقع ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پھیلنے والی وبا ءنظام صحت ،معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ہلاکت خیز کورونا وائرس چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، یہ وائرس سانس کے نظام میں شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کی علامات میں بخار اور خشک کھانسی شامل ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ہارنے والا پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان
غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا
مودی سرکار میں اقتدار کی ہوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دی ڈپلومیٹ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر