Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹڈی کھانے والوں کے لئے وارننگ

Now Reading:

ٹڈی کھانے والوں کے لئے وارننگ
ٹڈی کھانے والوں کے لئے وارننگ

سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی  شہری ٹڈیوں کو کھانے سے گریز کریں کیونکہ ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے کیے گئے اسپرے کے باعث یہ زہریلی ہوسکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹڈی دل نے مشرقی ریجن کے دمام اور الخبر کے مختلف علاقوں  میں   حملہ  کیا ہے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں سڑکوں اور مختلف مقامات پر دکھائی دے رہی ہیں۔

وزارت ماحولیات نے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے سپرے کی وجہ سے ٹڈیوں کو کھانے سے گریز کیا جائے۔ سپرے کے باعث یہ ٹڈیاں زہریلی ہوسکتی ہیں۔

اس حوالے سے  وزارت ماحولیات پانی و زراعت کے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت نے ٹڈی دل حملوں سے بچنے کے لیے خصوصی مہم جس کا عنوان ’ٹڈی دل سے خاتمے کے لیے ہمارے شریک بنیں‘ شروع کی ہے۔

فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی سندھ بھر میں تباہ کاریاں جاری

اس مہم میں واٹس ایپ نمبر کی سہولت دی گئی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اس مقام کی نشاندہی کرسکتا ہے جہاں ٹڈیوں نے حملہ کیا ہو۔ اس ضمن میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ وہ مناسب اقدامات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت کی جانب سے گذشتہ ماہ ٹڈی دل حملوں کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ یکم تا پندرہ جنوری تک ایک لاکھ چالیس ہزار سے دو لاکھ 55 ہزار ہیکٹر رقبے پر ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے سپرے کیا جاچکا ہے۔

Advertisement

وزارت کا کہنا ہے کہ جنوبی سمت میں چلنے والی ہواﺅں کی وجہ سے ٹڈیوں کا رخ ریاض، قصیم، حائل اور مشرقی ریجن کی جانب ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر