Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کےساتھ معاہدہ کرنےجارہےہیں

Now Reading:

امریکا کےساتھ معاہدہ کرنےجارہےہیں

افغان طالبان کے ڈپٹی کمانڈراورحقانی نیٹ ورک کےسربراہ سراج الدین حقانی کا کہناہے کہ ہم امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، معاہدےکی کامیابی کا انحصار امریکا کی طرف سے وعدوں کی تکمیل پر ہے۔

سراج حقانی نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمزمیں لکھا ہے کہ اگر امریکا نے وعدے پورے کیے تو تب ہی اس پر پورا اعتماد کر سکتے ہیں اور مستقبل میں امریکا کے ساتھ تعاون حتیٰ کہ شراکت داری کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے حوالے سے بداعتمادی کے باوجود ہم نے امن کے لئے ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ کیاکیونکہ افغانستان میں ہر کوئی جنگ سے تھک چکا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ قتل وغارت کوبند ہونا چاہئے۔

سراج احقانی  نے کہا امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں اتفاق رائے سے حکومت قائم ہوگی۔ انٹرا افغان مذاکرات کے دوران کسی بھی فریق کی طرف سے پیشگی شرائط عائد نہیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان گروپوں سے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ ایسے سیاسی نظام پر اتفاق ہو سکے جس میں کوئی افغان خود کو باہر خیال نہ کرے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر