Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی نائب صدر بھی کورونا وائرس کا شکار

Now Reading:

ایرانی نائب صدر بھی کورونا وائرس کا شکار
ایرانی نائب صدر

ایرانی نائب وزیر صحت کے بعد ایرانی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ان کی حالت فی الحال زیادہ سنگین نہیں اور وہ گھر پر ہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق  ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران میں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ تہران حکومت نے ملک میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

خیال رہے کہ ایران کے نائب وزیر صحت بھی دو روز پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

Advertisement

ایران کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عالمی ادارہ صحت

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور ایران میں آج 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 245 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 26 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے وفد  نے تہران میں  ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے غیر ملکی سفیروں کو دی جانے والی بریفنگ کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران میں  کورونا وائرس  سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  تہران کی کارکردگی  ہمیشہ سے خطے  سمیت پوری دنیا میں  کامیاب اور مثالی  رہی ہے۔ ایران  کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے درکار تمام تکنیکی اور خصوصی صلاحیتیں بروئے کار لائے گا ۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت  نے مزید کہا تھا کہ اس مشکل وقت میں بین الاقوامی برادری ایران کے ساتھ  پابندی والے اقدامات کو اپنانے سے گریز کرے۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی  نے کہا کہ اگر کورونا وائرس پورے ملک میں  بھی   پھیل جائے تب بھی ہم کسی بھی قصبے یا شہر کو قرنطینہ نہیں بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر