شام کے شہر ادلیب میں ترک فوجیوں پر حملے کے بعد ترکی نے سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی نے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹویٹر، فیس بل اور انسٹاگرام تک ترک صارفین کی رسائی روک دی گئی۔
ترکی میں سوشل میڈیاپر پابندی کی خبرکی نیٹ بلاکس نے بھی تصدیق کردی جس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت یوٹیوب اور واٹس ایپ پر بھی جزوی طور پر پابندی ہے۔
⚠️ Confirmed: Twitter has become unavailable across #Turkey as of 11:30 p.m. local time for users of national provider Turk Telekom following alleged attack on Turkish troops in #Idlib; other social media currently unaffected; developing situation 📉 pic.twitter.com/Tu3h68Gfii
— NetBlocks (@netblocks) February 27, 2020
رپورٹس کے مطابق میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اور یوٹیوب پر معلومات کی فلٹربھی کی جائے گی جس کے تحت کسی بھی طرح کی معلومات کی خبرحکومتی سرور پر موصول ہوسکے گی۔تاہم عوام کیلئے کسی قسم کے تفریحی اور معلوماتی پروگرام پر پابندی نہیں رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News