Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی کا رہائشی ویزا 30 منٹ میں آپ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

Now Reading:

دبئی کا رہائشی ویزا 30 منٹ میں آپ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
دبئی کا رہائشی ویزا 30 منٹ میں آپ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے ایک نئے منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے تحت دبئی کا رہائشی ویزا 30 منٹ میں حاصل کیا جاسکے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے تحت یو اے ای کا رہائشی ویزا اور میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ 30 منٹ میں حاصل کی جاسکے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رہائشیوں کو اپنا میڈیکل ٹیسٹ اور رہائشی ویزے کے لیے 28 گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔

شیخ حمدان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ مرکز دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔

ادارے کو سالم انٹیلی جنس سینٹر کا نام دیا گیا ہے، مرکز رجسٹریشن سے لے کر رہائشی ویزا جاری کرنے تک طبی معائنے کے عمل کے وقت کو نمایاں طور پر کم کرے گا۔

سالم انٹیلی جنس سینٹر میں چوتھی صنعتی انقلاب ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور انٹرنیٹ سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں، رہائشیوں کو دبئی حکومت کی خدمات کی توقع کے مطابق غیرمعمولی خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔

اسمارٹ سلیم پروجیکٹ جو دبئی ہیلتھ اتھارٹی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور امور خارجہ نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے اس کا مقصد صارفین کی پریشانیوں کو کم کرنا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر