بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں آرمی کنٹونمنٹ کے علاقے میں بھاری ایئر فورس کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
جہاز حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ونگ کمانڈر جی ایس چیمہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نیشنل کیڈٹ کور کے (این سی سی) کیڈٹ ویپن کمار یادو زخمی ہوئے ہیں۔
بھارت کاایک اورجنگی طیارہ گرکرتباہ
بھارتی ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق ’پیپسٹرل وائرس ایس ڈبلیو 80‘ تربیتی طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد کریش ہوا۔ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ونگ کمانڈر چیمہ ڈیپوٹیشن پر این سی سی میں تعینات تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی نیوی کا مگ 29 طیارہ بھی تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News