Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کو روکنے کے امکانات کم ہورہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

Now Reading:

کورونا وائرس کو روکنے کے امکانات کم ہورہے ہیں، عالمی ادارہ صحت
کورونا وائرس

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او )نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے ایسے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن کا چین سے براہِ راست یا دیگر تصدیق شدہ کیسز سے کوئی واضح تعلق نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے  چین سے واضح تعلق نہ رکھنے والے کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے مواقع کم ہورہے ہیں۔

کورونا وائرس کی چین کے بعد اگلی منزل کیا ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ اس وائرس پر قابو پانے کے امکانات  کم  ہوتے جا رہے  ہیں۔

Advertisement

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اصرار کیا کہ چین کے باہر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تاحال ’نسبتاً کم‘ ہے۔

چین کے باہر 26 ممالک میں اس وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1152 ہو چکی ہے اور مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس میں جنوبی کوریا میں ہلاک ہونے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔

چین میں ہونے والی اموات اور جاپان کی کروز شپ کے علاوہ اس مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد جنوبی کوریا میں موجود ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مزید دو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ایرانی صحت حکام کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ یہ وائرس پہلے سے ایران کے تمام شہروں میں موجود ہو۔

اٹلی سے بھی کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جن کا تعلق شمالی شہر پادوا سے تھا، پہلی ہلاکت کے خوف سے اٹلی کے حکام نے قریبی اسکولوں اور پبلک مقامات کو بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب لبنان اور اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ دسمبر 2019 کے آخر میں پھیلنے والی اس وبا ءکے نتیجے میں چین میں 2200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 75 ہزار 5 سو افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر