Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

Now Reading:

تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں
تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

کورونا وائرس کے سبب خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے اثرات یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی صورت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

گذشتہ ایک ماہ میں عالمی منڈی سے ڈیزل خریداری 13 روپے 30 پیسے کم قیمت پر ہوئی ہے، پیٹرول خریداری کا اوسط ساڑھے 7 روپے سے 8 روپے لیٹر کم رہا ہے۔

یکم مارچ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے لیٹر کمی کا امکان موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق بجٹ خسارے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے سبب حکومت پورا فائدہ منتقل کرنے کے بجائے صرف 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔

امریکا میں خام تیل، سونے کے نرخوں میں کمی

Advertisement

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیوں میں سستی اور تیل کی طلب میں کمی ہے۔

برطانوی برینٹ کروڈ  آئل کی قیمت 4.1 فیصد (2.42 ڈالر) کمی کے بعد 56.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیک لی قیمت 4 فیصد (2.12 ڈالر) کمی کے بعد 51.26 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

کورونا وائرس اب تک دنیا کے 29 ممالک میں پھیل چکا ہے اور سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 77 ہزار 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور 2592 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایران، عراق، اٹلی، جنوبی کوریا، افغانستان، جاپان و دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خام تیل کی قیمت 23ڈالر فی بیرل کے حساب سے کم ہو ئی ہے، جو  تقریبا  30فیصد بنتی ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے اگر حکومت ٹیکس کم کر دے تو عوام کو  بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے جو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

ایک سال قبل قیمت 75 ڈالر فی بیرل تھی جو اب 52 ڈالر 45 سینٹ ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ایک سال میں خام تیل کی قیمت 30 فیصد کمی واقعہ ہوئی ہے جو تقریباََ 23 ڈالر فی بیرل بنتی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی میں حکومت اگر خام تیل پر ٹیکس ہی کم کردے تو عوام کو بڑا ریلیف مل جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کو بھی چاہیئے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔

خیال رہے  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کی بولی واپس لے لی
سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی
گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر