دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے

Now Reading:

دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے
دنیا بھر میں
Advertisement

یوم کشمیر کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں، پاکستانی اور سکھو کمیونٹیز نے  ریلیاں نکالیں اور تقریبات کا اہتمام کیا۔

پاکستانی سفارت خانے کشمیر پر بھارتی قابضے کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لئے مصروف رہے جبکہ فرانس، امریکہ، برطانیہ میں خصوصی مظاہرے بھی ہوئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

فرانس میں خصوصی کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی جبکہ فرانس میں پاکستانی ہائی کمیشن  نے  کشمیر یکجہتی  پر نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس پر حریت رہنما ؤں نے کشمیریوں سے حمایت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نیویارک میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ٹیکسیوں کی ریلی نکالی گئی اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ساڑھے پانچ سو ٹیکسیوں پر کشمیرا ٓگاہی کے پلےکارڈ نصب تھے۔

مودی کا رام مندر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کا اعلان

Advertisement

 ٹیکسیوں نے مین ہیٹن اور دیگر علاقوں میں گشت کیا جطکہ قافلے نے اقوام متحدہ کے سامنے بھی چکر لگایا۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

برطانیہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پرائم منسٹر بورس جانسن کی سرکاری رہاش گاہ کے سامنے یونیورسٹیز کے طلبہ اور  طالبات کا یوم کشمیر یکجہتی پر احتجاج کیا جبکہ طلباء نے پلے کارڈز ،بینرز اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار کے ظلم و بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

دوسری جانب ادھر اقوام متحدہ میں کشمیر کی تاریخ پر تصویری نمائش ہوئی جس میں  کشمیر پر تاریخی اجلاسوں کی تصاویر شامل کی گئیں جبکہ پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل  کو مسئلہ کشمیر کا واحد حل قرار دیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مشال ملک نے  ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج  ہرگلی ہرکوچے میں کشمیر کی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر مرتبہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہوتی ہے مگر اس مرتبہ 5 فروری کی جو نوعیت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی، آپ سب لوگ اسی طرح ہماری آواز بنیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر