Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران میں کورونا وائرس سے 50 ہلاکتیں، عراق میں بھی پہلے کیس کی تصدیق

Now Reading:

ایران میں کورونا وائرس سے 50 ہلاکتیں، عراق میں بھی پہلے کیس کی تصدیق
کورونا وائرس

چین، ایران اورجنوبی کوریا سمیت کئی ایشیائی اور یورپی ممالک کے بعد کورونا وائرس خلیجی ممالک میں   بھی پہنچ گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کویت ،بحرین ، افغانستان   کے بعد عراق میں میں بھی کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نجف شہر میں محکمہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ ایک ایرانی طالب علم  میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی ہے۔ طالب علم کو فوری طور پر  اسپتال منتقل کردیا گیا ہےاور وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری  اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق نے گذشتہ کئی دنوں سے ایران سے آمدورفت معطل کر رکھی ہے۔

دوسری جانب ایران  کے صوبہ قم میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

Advertisement

قم سے تعلق رکھنے والے ایرانی رکن پارلیمنٹ نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے اور قم میں بڑی تعداد میں لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ایلنا  نے قم کے ایک سرکاری اہلکار  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں دو روز سے اسکول بند ہیں۔

اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 فروری سے شروع ہوگئی تھیں تاہم سرکاری سطح پر  19 فروری کو پہلے کیس کی تصدیق کی گئی ۔

ایرانی وزارت صحت کا  موقف ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہے۔

ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی اور آرمینیا نے بھی ایران کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر