Advertisement

ڈونلڈٹرمپ کوکورو ناوائرس کاخدشہ ہے، امریکی میڈیا

برازیلی صدر

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کوخودسےملاقاتیں کرنےوالےافرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہونےکےبعدخدشہ لاحق ہوگیاہےکہ’شاید وہ بھی وائرس سےمتاثرہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نےاپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ہفتےملاقات کرنےوالےبرازیلی صدرکےمیڈیا ترجمان فیبیو ونگرتن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد امریکی صدر کوتشویش لاحق ہوگئی ہے اور وہ خود کےوائرس میں مبتلا ہونےسےمتعلق فکرمندہوگئے۔

برازیلی صدرکےمیڈیاترجمان فیبیوونگرتن نےسوشل میڈیاپراپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ ملاقات کی تصویربھی شئیر  کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برازایلی صدرکےمیڈیا ترجمان کی جانب سےخود میں کورونا وائرس کی تشخیص کےبعدڈونلڈ ٹرمپ نےقریبی افرادسےاپنی تشویش کااظہارکیااورانہیں یہ شبہ بھی ہواکہ انہوں نےصرف برازیلی عہدیداربلکہ ممکنہ طورپردوسرےایسے افراد سے بھی ملاقات کی ہوگی جو وائرس کا شکار ہوں گے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق خودسےملاقات کرنےوالےافراد میں کوروناوائرس کی تشخیص کےبعد ڈونلڈ ٹرمپ کوتشویش لاحق ہوگئی ہےاور انہوں نے کچھ مصروفیات کوملتوی یامنسوخ بھی کردیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی میڈیا ترجمان نےڈونلڈ ٹرمپ کی تشویش سےمتعلق خبروں کوبےبنیاد قراردیااورکہا کہ امریکی صدرنے کسی بھی ایسے شخص سے ملاقات نہیں کی جن میں وائرس کی تشخیص ہو۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدارتی محل کی میڈیکل ٹیم نےاس بات کویقینی بنارکھاہےکہ امریکی صدراورنائب صدرسمیت ان کے اہل خانہ اور پورے صدارتی محل کاعملہ صحت مند رہے اور وہ وائرس سے متعلق احتیاط سے کام لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version