Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران : سابق امریکی سفارت خانہ ماسک بنانے والی فیکٹری میں تبدیل

Now Reading:

ایران : سابق امریکی سفارت خانہ ماسک بنانے والی فیکٹری میں تبدیل
ایران : سابق امریکی سفارت خانہ ماسک بنانے والی فیکٹری میں تبدیل

ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق امریکی سفارت خانہ کو ایرانی  ملیشیا نے ماسک تیار کرنے والی فیکٹری میں تبدیل کردیا ہے اور اس نے امریکا میں مقیم ضرورت مندوں کو طبّی سامان بھیجنے کی پیش کش  بھی  کی ہے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے 14 مارچ یہ واضح کیا تھا کہ سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت نیم فوجی دستوں پر مشتمل باسیج فورس نے تہران میں امریکی سفارت خانہ کو ماسک تیار کرنے والی ایک ورکشاپ بنا دیا ہے اور وہاں روزانہ پانچ ہزار حفاظتی ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔

باسیج فورس کے سربراہ بریگیڈ جنرل غلام رضا سلیمانی نے اتوار کو اس ورکشاپ کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر اس فورس کے ایک عہدہ دار محمد جواد نقراویش نے کہا کہ’’ ہم نے امریکا میں ضرورت مند افراد کو بھیجنے کے لیے سامان تیار کیا ہے اور اس کو سوئس سفارت خانے کے حوالے کردیا جائے گا۔ہم اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر امریکیوں کی مدد کو تیار ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکیوں کے لیے یہ تصور کرنا شاید ناممکن ہو کہ ایران میں ان کے سابق سفارت خانے سے نوجوان اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کو آسکتے ہیں۔‘‘

Advertisement

سپاہِ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی بھی قبل ازیں امریکا کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد دینے کی پیش کش کرچکے ہیں۔

انھوں نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’میں امریکی عہدے داروں کو یہ کہنا چاہتا ہوں،اگر امریکا میں عوام کو مدد کی ضرورت ہے تو ہم انھیں یہ مدد دینے کو تیار ہیں لیکن ہمیں ان کی مدد کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

ایران میں سوموار تک کرونا وائرس سے 2640 افراد ہلاک اور 38309 متاثر ہوئے ہیں جبکہ امریکا میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2471 ہوچکی ہے اور 141136 کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر