Advertisement

کوروناسےلڑنےمیں ایک دوسرےکی مدد اورذہنی صحت کاخیال رکھیں

انتونیوگوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کاکہناہےکہ عالمی وباء کورونا وائرس سےبچنےکے لیےایک دوسرے کی مدد کریں۔

 تفصیلات  کے  مطابق  انتونیو گوتریس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں دنیا بھر  میں پھیلے  مہلک  کورونا وائرس سے متعلق بات کرتےہوئےکہاہےکہ مجھےعلم ہےآپ میں سے کئی افراد کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہوں گے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نےکہاکہ عالمی وبا کوروناکی وجہ سے پریشانی یاالجھن کا شکارہوناایک نارمل بات ہے۔

انتونیوگوتریس نےمزید کہا کہ کوروناسےلڑتےہوئے ایک دوسرے کےساتھ تعاون کریں اورذہنی حالت کا خیال رکھیں۔

 واضح رہےکہ  گزشتہ برس کےآخرمیں  چین کےشہرووہان سے پھیلنےوالےمہلک  کورونا وائرس نے 162  ممالک  کواپنی لپیٹ میں لئےلیاہے۔

 دنیابھرمیں کوروناوائرس سے  ہلاکتوں کی تعداد 7988ہوگئی ہےجبکہ وائرس سےمتاثرہ  افرادکی تعداد 1لاکھ  98ہزارتک پہنچ  چکی ہے۔

Advertisement

 دوسری جانب چین میں کوروناوائرس سےمزید  11 افرادہلاک ہوچکےہیں جس کےبعدچین میں موذی وبا  ٔسےہلاکتیں 3237  ہوگئیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کےمطابق چین میں کورونا کے 13 نئے کیسزسامنےآئےہیں جس کےبعد چین میں کوروناوائرس کے مریضوں کی کل تعداد 80 ہزار 894 ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version