سعودی عرب میں طائف میونسپلٹی کی جانب سے ایک غیر ملکی شخس کو انڈے ذخیرہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ شخص نے بحران پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انڈوں کی بڑی مقدار گودام میں ذخیرہ کر رکھی تھی۔
میونسپلٹی نے واضح کر رکھا ہے کہ ’انڈوں کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے ’گرفتار ہونے والے غیر ملکی کے پاس میڈیکل کارڈ بھی نہیں تھا، علاوہ ازیں انڈے ذخیرہ کرنے کے لیے صحت ضوابط کی پابندی نہیں کی جا رہی تھی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے خلاف خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی ہے۔ گودام میں انڈوں کی بڑی مقدار ضبط ہوئی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مارکیٹ میں انڈوں کا بحران نہیں، بلدیہ کے اہلکار دورے کر رہے ہیں تاہم طلب اور رسد میں فرق واقع ہوا ہے جس کے باعث انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News