Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیارہ بچوں پر مشتمل ہسپانوی خاندان، کورونا کا شکار ہوگیا

Now Reading:

گیارہ بچوں پر مشتمل ہسپانوی خاندان، کورونا کا شکار ہوگیا
گیارہ بچوں پر مشتمل ہسپانوی خاندان، کورونا کا شکار ہوگیا

دنیا بھر کے ممالک کی طرح  اسپین  بھی   اس وبا٫ کے نتیجے میں شدید متاثر ہوا ہے،  اسپین اس وبا٫ سے شدید متاثر  ہونے والا دوسرا ملک ہے  جہاں اب تک کل   1 لاکھ  40 ہزار 510 افراد متاثر ہوچکے  ہیں۔

وہیں اس وائرس  سے اسپین میں  ہلاک ہونے  والوں کی تعداد 13 ہزار 798 تک  جا پہنچی ہے،  اور 43 ہزار 208  افراد اس وبا٫ سے صحت یاب  ہوئے  ہیں۔

دوسری جانب  ایک  برطانوی  اخبار  میں  اسپین سے  ایک ایسے خاندان  کا  ذکر کیا گیا ہے جس  کے گیارہ  کے گیارہ  افراد   کورونا سے  متاثر ہوگئے  ہیں ، جن میں میاں ، بیوی اور ان کے  گیارہ  بچے  شامل  ہیں۔

   کرونا کا شکار ہونے کے بعد متاثرہ خاندان کو شمالی مغربی اسپین میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ ان سب میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

خاندان میں بچوں کی ماں آیرین گریواس اس خاندان کی پہلی رکن تھیں جن کا ‘کوویڈ ۔19’ کے ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آیا۔

Advertisement

خاندانی سربراہ جوس ماریا سیپرین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بچے ایک ایک کر کے متاثر ہوتے گئے۔ ان میں سے کچھ کی صحت بہتر ہوگئی اور کچھ کی بدستور تشویشناک ہے

متاثرہ بچوں کی شناخت 15 سالہ کارمین ،14 سالہ فرنینڈو،14 سالہ لوئس 12 سالہ جوان پابلو ،11 سالہ جڑواں بچے میگئل اور مینوئل 10 سالہ الارو 8 سالہ ائرین 5 سالہ ایلیسیا 4 سالہ ہیلینا 3 سالہ جوز ماریا اور ایک سالہ بچی شامل ہیں،

متاثرہ خاندان کے سربراہ نے مزید کہا کہ بچے بعض اوقات بیماری کی علامات ظاہر کرتے ہیں۔ وہ سر درد اور قے کا شکار ہو جاتے ہیں اور پھر بہتر محسوس کرتے ہیں اور اگلے دن شاید وہ اسے یاد بھی نہیں کرتے ہیں۔

اس خاندان کو دوسرے لوگوں سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے کئی دوسرے افراد اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر