Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی – پاکستانی قونصل خانہ نے ضرورت مندوں کے لیے اہم اعلان کر دیا

Now Reading:

دبئی – پاکستانی قونصل خانہ نے ضرورت مندوں کے لیے اہم اعلان کر دیا
دبئی

پاکستانی قونصل جو دبئی میں قائم ہے انہوں نے لاک ڈاون کی وجہ سے جن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا  ہے اُن ضرورت مندوں کے لیے ایک اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانہ نے ضرورت مندوں کو راشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کورونا کی وجہ سے دبئی میں لاک ڈاون ہے اور اس وجہ سے لوگوں کو خاصہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستانی قونصل  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ضرورتمند پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ راشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔

اس کام کے لیے پاکستانی قونصل نے لنک دیا جہاں راشن حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے جس کے بعد قونصل کا عملہ اُن لوگوں سے رابطہ کرئے گا۔

 دوسری جانب پاکستانی قونصل خانہ پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے تا کہ پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے اُن کے ملک پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے قونصل نے ٹوئیٹر پر لنک پوسٹ کیا اور کہا کہ جس کو پاکستان واپس جانا ہے وہ پرفارمہ میں اپنے کوائف لکھ کر جمع کروا دیں تا کہ اُنہیں اُن کی ملک بھیجنے کی تیاری کی جا سکے۔

دبئی میں قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی کے مطابق اتوار تک پاکستان جانے کے خواہشمندوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ چکی ہے، اب تک 20 ہزار لوگ آئن لائن رجسٹریشن کرواچکےہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر