Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کردیا

Now Reading:

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کردیا
امریکا

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ایک بار پھر امریکی صدر کے دعوے کو  مسترد کردیا اور سیکرٹری خارجہ پومپیو  کے چین کے خلاف بلاثبوت الزامات کی بھی نفی کردی ہے۔

امریکی کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر فاؤچی کہتے ہیں کہ چین کی ووہان لیب سے وائرس پھیلنے کا کوئی سائنسی  ثبوت موجود نہیں ملا ہے، کورونا  چمگادڑ سے پھیلا  اور اس نے وقت کے ساتھ اپنی صورت کو تبدیل کیا لیکن وائرس انسانی ساختہ نہیں ہے۔

امریکی حساس ادارے اور فوجی جنرل نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے دعووں  کی نفی کردی ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے وائلڈ میگزین کو کو انٹرویو میں بتایا کہ  کوویڈ نائنٹین  ایک جانورمیں پہلی بار پیدا ہوا  اور پھر انسانوں کو منتقل ہوا، کورونا وائرس چمگادڑ کے جسم میں کافی عرصے تک رہا اور اپنی ارتقائی عمل سے گزر کی موجودہ صورت اختیار کر گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  یہ  وائرس مصنوعی نہیں ہوسکتا  ہے اور اس کی جنیات میں بھی کسی انسان نے  کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی  ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ اور سیکرٹری خارجہ پومپیو دعوے کر چکے ہیں کہ چین کی ووہان لیب کورونا وائرس کو پھیلانے کی ذمے دار ہے جبکہ ان دونوں کےدعوے کو خود امریکی حساس ادارے بھی رد کرچکے ہیں ۔

Advertisement

اعلیٰ امریکی فوجی جنرل جوائنٹ چیفس  چیئرمین جنرل مارک ملر نے بھی کہہ دیا کہ ووہان سے وائرس پھیلنے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی علم نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس ختم کرنے کا ا شارہ دیدیا ہے جس کے بعد بنائی جانے والی  نئی نگراں انتظامیہ کی سربراہی ان کے داماد جیریڈ کشنر کریں گے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہے۔

برطانیہ میں رپورٹ کی گئی اموات کی تعداد 29 ہزار 427 ہوگئی ہے جو کہ دنیا میں امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلپائن میں غیر قانونی آف شور جوا کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
یمن میں بحری جہاز پر حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی
مکہ مکرمہ میں موجود حاجیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی
نیٹو نے روس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ فوج تیار کر لی
سوڈان، خانہ جنگی میں ایران اور متحدہ عرب امارات کے ڈرونز استعمال کرنے کا الزام
بیونس آئرس، متنازع معاشی اصلاحات کے خلاف عوام اور پولیس میں جھڑپیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر