
کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شہر وہان میں کورونا کے کیسز دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
وہان میں کورونا کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے جس کے بعد اب بعد پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ووہان میں دس دن میں تقریبا 1 کروڑ دس لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
گزشتہ ہفتے چھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
چین میں گزشتہ دنوں میں 17 نئے کیسز سامنے آئے جس کی بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 82918 ہوگئی ہے جبکہ 4633 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس بات کی وضاحت کر دی گئی ہے کہ چین میں دوبارہ کورونا کے جو کیسز سامنے آئے ہیں وہ سب کے سب مقامی ہے اور کوئی بھی باہر سے نہیں آئے۔
ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News