Advertisement

اسکاٹ لینڈ ، چاقو کا حملہ ، 6 افراد زخمی

حملہ

اسکاٹ لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 6 افراد زخمی اور حملہ آور ہلاک ہوگیا ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چاقوحملہ گلاسگو کی ویسٹ جارج اسٹریٹ پر پیش آیا جہاں  چاقو بردار شخص نے 6 افراد کو زخمی کردیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں ایک 42 سالہ پولیس افسر بھی شامل ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسکاٹش پولیس فیڈریشن نے چاقوحملےمیں پولیس آفیسرکےزخمی ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عمریں 17، 18، 20، 38 اور 53 سال ہیں۔

Advertisement

 برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے  پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گلاسگو میں پیش آنے والے خوفناک واقعے پر شدید غم ہے۔

Advertisement

اسکاٹ لینڈ پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اسٹیو جانسن نے لوگوں کو علاقے میں نہ جانے کی تاکید کی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 29 نومبر کو لندن برج پر چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version