Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع

Now Reading:

حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع
حج

حج

ملک بھر میں رواں سال حج کیلئے مقامی عازمین کے لئے حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگئی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ مقامی شہری جنہوں نے کبھی حج نہیں کیا اس سال صرف ان کو حج کی اجازت ہوگی جبکہ کامیاب افراد کے ناموں کا اعلان 12 جولائی کو کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مقامی افراد اور اقامہ ہولڈرز ہی صرف حج درخواستیں جمع کرا سکیں گے جبکہ سیاح، کاروباری افراد اور فیملی ویزے پر آئے افراد حج درخواستیں جمع نہیں کرا سکیں گے۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز کی جانب سےحج 2020 سے متعلق صحت ضوابط جاری کردیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  حج کرانے والوں کوحفاظتی ماسک اوردستانے پہننا ہوں گے،28 ذی القعدہ سے12ذی الحجہ تک منی، مزدلفہ،عرفات میں بغیراجازت جانامنع ہوگا۔

Advertisement

رواں سال حج 2020 کیسے ہوگا؟ ضوابط جاری

حج ضوابط کے مطابق آب زمزم کے کولرز کے پاس جمع ہونا منع ہوگا تاہم پانی پینے یا زمزم کیلیے ڈسپوزیبل بوتلیں،ڈبےاستعمال کیے جائیں گے، حاجی حضرات کو بند پیکٹوں والے کھانے پیش کیے جائیں گے اور کھانے پینے کے برتن دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مسجد الحرام میں کھانے کی اشیا لانے پر پابندی اور خارجی صحنوں میں کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضوابط  کے تحت  خانہ کعبہ یا حجراسود کو چھونا منع ہوگا، صفا و مروہ کی سعی ہر منزل سے ہوگی،سعی کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی اور طواف کی جگہ صفا ومروہ کے علاقے کو حاجیوں کے ہر کارواں کے بعد سینیٹائز کیا جائے گا جبکہ جمرات کی رمی کے لیے پیک شدہ کنکریاں فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر