Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین دوستی زندہ باد، ترجمان چینی وزارت خارجہ کا اردو میں پیغام

Now Reading:

پاک چین دوستی زندہ باد، ترجمان چینی وزارت خارجہ کا اردو میں پیغام
President of China wrote a letter to PM Pakistan on his birthday

پاکستان چین دوستی کی ایک اور مثال قائم کردی گئی ہے جس میں پاکستان نے چین کی مدد سے پہلا آئسولیشن اسپتال قائم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کیا گیا جس کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں مقیم چینی سفیر یاؤ جنگ بھی شامل تھے۔

اسی ضمن میں آج چینی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرنے اور مبارکباد پیش کرنے کے لئے اردو زبان میں پاکستان کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چین کی مدد سےآئسولیشن اسپتال کھل گیا ہے کیونکہ چین اور پاکستان تمام موسمی حکمت عملی پر مبنی شراکت داراور دوست ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی انتہائی آزمائشی وقت میں پاکستان کی پیش کردہ قیمتی مدد کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

آئسولیشن اسپتال کے افتتاح پر چینی سفیر کا پیغام

اس سے قبل چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں آئسولیشن اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں اور یہ کامیابی بہت ہی کم مدت میں حاصل کرنا پاکستانی حکومت کے لئے ایک معجزہ ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں جو کام این سی او سی  کر رہا ہے میں نے  اس کا مشاہدہ کیا ہے اور این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم اس خوفناک وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں بہت مدد دے رہا ہے۔

 چینی سفیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی کوششوں سے آپ اس وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

آئسولیشن اسپتال، انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹر 15 جولائی سے قبل ہی آپریشنل کردیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی بہترین کارکردگی کو سراہا بھی ہے۔

وفاق سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں 1400 سے زیادہ اضافی آکسیجنیٹڈ بیڈز بھی فنکشل کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر