Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر ملکیوں کیلئے حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

Now Reading:

غیر ملکیوں کیلئے حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا
حج رجسٹریشن

سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی جو حج کرنے کے خواہش مند ہیں، انہیں رجسٹریشن کروانا ہوگی۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 10 جولائی ہے، صرف چند ہی افراد کو حج کی ادائیگی کیلئے اجازت ہوگی، جن غیر ملکیوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کیے جائیں گےصرف وہی حج ادا کر سکیں گے۔

اعلان میں  ہ بھی کہا گیا ہے کہ حج کا ارادہ کرنے والے غیرملکیوں سے یہ اقرار نامہ لیا جائے گا کہ حج سے پہلے اور حج کے بعد وزارت صحت کی طرف سے مقرر کردہ قرنطینہ کے دورانیہ کی پابندی کریں گے۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ حج کے خواہشمند جو غیرملکی مقررہ شرائط پر پورے اتر رہے ہوں وہ وزارت کی ویب سائٹ پر(localhaj.haj.gov.sa)  کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

Advertisement

وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ غیرملکی عازمین کا انتخاب صحت شرائط پر پورے اترنے والے رجسٹرڈ افراد میں سے الیکٹرانک شکل میں کیا جائے گا جبکہ امیدواروں کو مقررہ مدت کے اندر دستاویزی کارروائی مکمل کرانا ہوگی۔

حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع

-وزارت حج کا کہنا ہے کہ حجاج کرام  کی صحت و سلامتی کی خاطر دقیق ترین حفاظتی انتظامات اور اعلی ترین صحت ضوابط لاگو کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ اس سال حج کے لیے ہنگامی سکیمیں تیار کرلی گئی ہیں،آئندہ پانچ ایام کے دوران کسی بھی وقت اندراج کرایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل وزارت مذہبی امور نے اس سے قبل اعلان کیاتھا کہ اندرون ملک سے حج کے امیدواروں  سے درخواستوں کی وصولی ابتدائی نوعیت کی ہے- اسے حتمی شکل صحت اور انتظامی ضوابط پر پورا اترنے کی یقین دہانی کے بعد حتمی منظوری کی صورت ہی میں حاصل ہوگی- درخواست کی منظوری پر امیدوار کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔-

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر