Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، عالمی سطح پر بھارت کیلئے ایک اور بڑی سفارتی پسپائی

Now Reading:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، عالمی سطح پر بھارت کیلئے ایک اور بڑی سفارتی پسپائی
سفارتی پسپائی
Advertisement

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس نیویارک میں شروع ہوا جس میںعالمی سطح پر بھارت کیلئے ایک اور بڑی سفارتی پسپائی حاصل ہوئی ہے ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ان کیمرہ اجلاس ہوا ہے جو کہ انڈونیشیا کے سفیر کی زیرصدارت اجلاس ایک گھنٹہ 35 منٹ تک جاری رہا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ وادی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشین سفیر کی زیرصدار ت ہونےوالے اجلا س میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیروں،شعبہ سیاسی امورکوکشمیرکی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس بھارت کو سفارتی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جس کی صورت میں بھارت نے اجلاس کا انعقاد روکنے کی کوشش کی تاہم  پاکستان نے بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے اور یہ اجلاس چین کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے کیونکہ پاکستان کو چین کی مکمل حمایت بھی حاصل تھی۔

عالمی برادری کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، وزیر خارجہ

سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی ہے لیکن کشمیر پر غیر رسمی بحث جبکہ شام کا بحرن ایجنڈے میں شامل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 5 اگست 2019 کے بعد سلامتی کونسل کا یہ چوتھا بند کمرہ اجلاس ہو ا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خٓرجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیاتھا کہ اجلاس میں خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

 گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلمتی کونسل کو خط بھی لکھا تھا، خط میں اقوام متحدہ کی سلمےی کونسل کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارت کے مظالم، 5اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کی جانب مبزول کرائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ہارنے والا پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان
غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا
مودی سرکار میں اقتدار کی ہوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دی ڈپلومیٹ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر