Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم استحصال، برادر ملک ترکی کا بڑا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

یوم استحصال، برادر ملک ترکی کا بڑا بیان سامنے آگیا
حامی اکسوئے

ترجمان ترک وزارت خارجہ حامی اکسوئے نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کے  صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ترک وزارت خارجہ حامی اکسوئے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی کا موقف یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این  چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے کیونکہ ترکی اس حوالے سے آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔

Advertisement

ترجمان ترک وزارت خارجہ حامی اکسوئے نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے گذشتہ برس جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیا اس خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے۔

یوم استحصال کشمیر، او آئی سی کے انسانی حقوق کے مستقل کمشن کا پیغام

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کے مستقل کمشن نے یوم استحصال کشمیر پر بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کے دن او آئی سی کا انسانی حقوق کمشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہے کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کے لئے فوری کارروائی کی جائے جو 5 اگست 2019 سے مسلسل خراب تر ہو رہی ہے۔

او آئی سی کا انسانی حقوق کا مستقل کمشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی بھی تائید کرتا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری گمشدگیوں ، تشدد اور غیرقانونی قید و بند کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کویت، نئے وزیر اعظم کو نامزد کر دیا گیا
تنزانیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب، 58 افراد ہلاک
آسٹریلیا، چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران بشپ پر چاقو سے حملہ
سعودی وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایران اسرائیل کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ملتوی
برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد محدود کرنے کیلئے نئے قوانین لاگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر