Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک سفیر کی نئے ترجمان دفتر خارجہ کو مبارکباد

Now Reading:

ترک سفیر کی نئے ترجمان دفتر خارجہ کو مبارکباد
نئے ترجمان دفتر خارجہ

ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کی جانب سے نئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو مبارکباد پیش کی گئی۔

ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کی نئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو مبارکباد پیش کی ہے، ترک سفیر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں تہنیت پیش کی ترک سفیر احسان مصطفہ یرداکل نے کہا کہ زاہد برادر کو مبارکباد، دفتر خارجہ میں آپ کی کامیابی کا خواہشمند ہوں۔

زاہد حفیظ چوہدری، ترجمان دفتر خارجہ مقرر

ترک سفیر نے سابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ میں عائشہ فاروقی کے نئے راستوں کے لیے بھی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں سابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے جوابی ٹوئٹ میں ترک سفیر کا شکریہ ادا کیا انہوں نے شکریہ ترک زبان میں ادا کیا۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کی جانب سے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں زارت خارجہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق زاہد حفیظ چودھری ڈی جی امور جنوبی ایشیا اور سارک کے ساتھ ساتھ ترجمان دفتر خارجہ کے اضافی فرائض سرانجام دیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ زاہد حفیظ چوہدری وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی ساوتھ ایشیاء اور سارک تعینات تھے۔

زاہد حفیظ چوہدری وزارت خارجہ میں 26 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری بطور ڈی جی افغانستان، ایران، ترکی اور جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سیکورٹی بھی رہ چکے ہیں۔

قبلازین عائشہ فاروقی کو گزشتہ سال 19 ستمبر کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل امریکی شہر ہیوسٹن میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر