Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی خاتون سائنسدان کا بڑا اعزاز

Now Reading:

پاکستانی خاتون سائنسدان کا بڑا اعزاز
پاکستانی

دنیا میں سب سے بڑی یونیورسٹی کہلائی جانے والی ایم آئی ٹی کے شعبہ سائنس کی نئی ڈین پاکستانی نژاد سائنسدان نرگس ماولوالا کوبنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹی نے پاکستانی سائنسدان خاتون کا بطور ڈین تقرر کردیا، نرگس ماولوالا پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں امریکی یونیورسٹی میں ڈین مقرر کیا گیا ہے۔

نرگس ماولوالا کی عالمی شہرت یافتہ ریسرچ جامعہ میں تقرری تمام پاکستانی خواتین کےلیے ایک مثال ہے جبکہ نرگس ماولوالا ایک ایسٹرو فزیسسٹ ہیں اور وہ ایم آئی ٹی کے شعبہ سائنس کی نئی سربراہ پاکستانی نژاد خاتون سائنسدان ہیں۔

ایم آئی ٹی کے ترجمان کا کہا کہنا ہے کہ نرگس ماولوالا نے کشش ثقل کی لہروں کا سراغ لگانے کے بارے میں نئے خیالات متعارف کروانے کی وجہ سے شہرت پائی جبکہ یہ کام انہوں نے لیگو (لیزر انٹرفیرومیٹر گرویٹیشنل ویو آبزرویٹوری) کی ایک اہم رکن کی حیثیت سے کیا۔

پاکستانی خاتون کی قبرپرٹک ٹاک ویڈیووائرل

Advertisement

ایم آئی ٹی کے ترجمان کا مزید کہا کہنا ہے کہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں جبکہ انھیں متعدد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا چا چکا ہے۔

نرگس ماولوالا پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں اور اُن کی پرورش کراچی میں ہوئی، وہ بچپن ہی سے میکینکس میں دلچسپی رکھتی تھیں اور سائیکل کی مرمت میں مگن رہتی تھیں۔

کم عمری ہی میں وہ میتھس اور فزکس کی طرف کھینچی چلی گئیں اور اُن کے والدین نے انھیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک کالجوں میں داخل کروایا۔

ویلزلی کالج سے فزکس اور ایسٹرونومی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1990 میں وہ فزکس میں پی ایچ ڈی کے لیے ایم آئی ٹی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر