تل ابیب سےاسرائیل کی پہلی پرواز ابو ظہبی پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای) اور اسرائیل میں معاہدے کے بعد تل ابیب سےاسرائیل کی پہلی پرواز ابو ظہبی پہنچ گئی۔
ابو ظہبی پہنچنے والے اسرائیلی طیارے پہ عبرانی ، عربی اور انگریزی میں لفظ’پیس‘لکھاہواہے۔
امریکی اوراسرائیلی وفد بھی طیارے میں موجود ہے۔ امریکی اور اسرائیلی وفد ابوظہبی میں اہم ملاقاتیں کرےگا۔
واضح رہے کہ امن معاہدے کے بعدیو اے ای اور اسرائیل کےدرمیان یہ پہلی پرواز ہے۔۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات کے معاہدے کے بعد آج اہم ملاقات ہوگی۔
اسرائیلی اور امریکی حکام آج متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات کے معاہدے پر حتمی پیشرفت ہوگی۔ وفد کی سربراہی امریکی صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کریں گے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر، اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر اور سربراہ اسرائیلی قومی سلامتی کونسل وفد بھی میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News