اقوام عالم میں مریضوں کی تعداد 02 کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ ہلاکتیں 07 لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے بڑھ گئیں ہیں۔
میکسیکو میں مزید چھ سو پندرہ جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کل اموات پچپن ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں ہے۔
برازیل میں اموات میں مسلسل اضافے کے باوجود تفریح مقامات کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بتیس لاکھ اور اموات ایک لاکھ چھ ہزار کا ہندسہ عبور کر چکی ہیں۔
بھارت میں یومیہ کیسز کی تعداد ایک بار پھر چالیس ہزار سے بڑھ گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد پچیس لاکھ سے بڑھ گئی، مزید نو سو پچاس جان سے گئے، مجموعی ہلاکتیں پچاس ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں ہیں۔
امریکا میں مزید پانچ سوبیس اموات، ہلاکتیں ایک لاکھ اکہتر ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد پچپن لاکھ سے اوپر چلی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News