Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی سفير نواف بن سعید المالکی كا سعودى عرب كے قومى دن كے موقع پر بیان

Now Reading:

سعودی سفير نواف بن سعید المالکی كا سعودى عرب كے قومى دن كے موقع پر بیان

سعودی عرب کے سفير نواف بن سعید المالکی نے سعودى عرب كے قومى دن كے موقع پر اپنا بیان جاری کردیا۔

سعودی عرب کے سفير نواف بن سعید المالکی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  مملکت سعودی عرب کے 90 وے قومی دن کے موقع پر اپنی طرف سے، اور پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے ملازمین کی طرف سے اس عظیم موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم دن کی مناسبت سے پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کا ذکر کرنا چاہتا ہوں، یہ تاریخی تعلقات 1947 میں قائم ہوئے، اور یہ عالم اسلام میں انتہائی مضبوط اور مستحکم تعلقات ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ  دونوں ممالک سیاسی، اسٹریٹیجک، مذہبی، تجاری، ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ مملکت سعودی عرب پاکستانی عوام کی سعودی عرب کے قائدین، علماء کرام اور حرمین شریفین سے محبت کو سراہتا ہے۔ اس باہمی محبت اور خلوص کی بہترین دلیل یہ ہے کہ سعودی عرب مختلف بحرانوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ،زلزلوں اور سیلابوں کے دوران پاکستان میں پل تعمیر کیے،ضرورت مندوں کی مدد، معیشت، ثقافت، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین تبادلہ کرنا شامل ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ یہ سب دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کی گہرائی کی نشاندہی کرتا ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کا سفارت خانہ اس رشتے کو فروغ دینے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ یہ موقع ہمیں ہمارے عظیم ماضی کی طرف لوٹاتا ہے، یہ ملک جو ایک صحیح اسلامی عقیدے اور اللہ کے تقوی پر مبنی ایک واضح نقطہ نظر کی بنیاد پر قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عدل اور انصاف کا بول بالا ہے اور قائد سے محبت ہے، اور آپس میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ہم قومی دن پر خوشحال مستقبل کے لیے نئے افق کا آغاز کرتے ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ ہم اس ملک کی برکت کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ہم اپنے بادشاہ، اپنے قائد، خادم حرمین شریفین اور ان کے وفادار ولی عہد شہزادے کے ساتھ اپنے شکریہ اور وفاداری کی تجدید کرتے ہیں۔

Advertisement

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ اس قومی دن نے ہمارے عظیم بادشاہوں کی تاریخ اور سیرت کی روشن اور با برکت خصوصیات کی یاد دلادی ہے۔اب بھی بہت ساری کامیابیاں ریکارڈ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب کی تاریخ میں دیکھنے والا پوری طرح واقف ہے کہ اس عظیم تہذیب نے ایک عظیم وطن کو جنم دیا ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ ایک زبردست وطن جس کی سربراہی شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمان آل سعود نے کی جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہمت، دانشمندی اور سیاسی تدبرعطا کیا تھا۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ اس سے پہلے یہ ملک ایک ایسی حالت میں تھا جہاں بے شمار اختلافات تھے اور ایک جھنڈے کے سایہ تلے لوگ جمع نہیں تھے ۔اللہ تعالی نے یہ متاثر کن غیر معمولی راہنما بھیجا جس نے لوگوں کو آپس میں متحد کر دیا، اور ایک محفوظ اور مستحکم ملک کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ اس نے اس ملک کے اداروں کی تشکیل اور اس کی پالیسی کو تشکیل دینے کا بیڑا اٹھایا ہے۔  اس ملک میں اسلامی شریعت کو فیصلوں کا اصل ماخذ سمجھا جاتا ہے، اور سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس مملکت میں اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں۔

سعودی سفير  نے کہا کہ اسی راستے پر، شاہ عبد العزیز کے بیٹے، ان کے بعد بادشاہ، شاہ سعود، شاہ فیصل، شاہ خالد، شاہ فہد اور شاہ عبد اللہ ترقی کے قافلے کو تمام شعبوں کی طرف لے گئے اور یہ ملک اس خوشحال دور کی طرف گامزن ہوا۔

Advertisement

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ میرے آقا کا دور، خادم شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود یہ عظیم رہنما جنہوں نے ترقی کی راہیں کھولیں اور آئندہ افق کی طرف اپنی جدوجہد کو تیز کیا۔ انہی کے مبارک دور میں ایک اہم اقدام اور کارنامہ ہوا، میرے آقا ولی عہد کی قیادت میں مملکت کا وژن 2030، یہ قومی معاشی تبدیلی کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوشحال معیشت کی طرف ترقیاتی چھلانگ ہے، جو ایک پر جوش معاشرے اور مضبوط معیشت پر توجہ مرکوز کرتی  ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ  یہ وہ ملک ہے جو اللہ تعالی کے بعد اپنے جوانوں کے بازوؤں پر انحصار کرتا ہے۔ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نوجوان اصل دولت ہیں جس میں ہم نے سرمایہ کاری کی ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ اس وژن نے اپنے طویل مدتی اہداف کے لیے ریاستوں اور لوگوں کی تعریف حاصل کی ہے۔یہ ویژن تمام معاشی، سیاسی اور معاشرتی شعبوں میں ایک عظیم تر تبدیلی کی تلاش میں ہے۔ اس وژن کے ملکی ترقی پر مثبت آثار مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اس قیمتی موقع پر جس چیز کا تذکرہ کیا جانا چاہئے وہ یہ ہے کہ امت مسلمہ کو خادم حرمین شریفین حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی عظیم خدمات حاصل ہیں۔یہ مسلمانوں کا قبلہ اور مقام وحی ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ   اس ملک نے حرمین شریفین سے ابتدا کرتے ہوئے دنیا بھر میں مساجد تعمیر کیں۔حرمین شریفین کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع اسی سعودی دور میں ہوئی۔حجاج کرام اور مسجد نبوی کے زائرین کو تمام تر سہولیات مہیا کی گئیں۔

Advertisement

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ہماری دانشمند حکومت نے اللہ کی کتاب کی لاکھوں کاپیاں ہر مسلمان کے لیے مختلف زبانوں میں تقسیم کرنا شروع کیں  تاکہ مسلمان اللہ تعالی کے کلام کو باآسانی سمجھ سکیں چاہے ان کی زبان اور مقام کچھ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دن ہمارے وطن عزیز اور اپنے قائدین سے محبت اور تعریف کا اظہار کرنے کے لئے مناتے ہیں جو اللہ تعالی کے بعد ہمارے ملک کو استحکام، سلامتی اور حفاظت فراہم کرتے ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ ہمارے قومی دن کی تقریبات کے دوران، ہم اپنے بہادر سپاہیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو فراموش نہیں کرتے جو وطن عزیز کا دفاع کرتے ہیں۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اپنی فتح کے ساتھ ان کی مدد کرے اور ہمارے شہدا ءپر رحم کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے۔

انہوں نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ  سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمارے وطن کے بانی، شاہ عبد العزیز، اور ان کے ساتھ موجود تمام مخلص ساتھیوں کی مغفرت کرے۔  اللہ تعالی ہمارے ملک کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
اٹلی میں آئس کریم اور پیزا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر