Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس میں پاکستانی نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کردیا

Now Reading:

پیرس میں پاکستانی نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کردیا

خوشبوؤں کے شہر پیرس میں پاکستانیوں نوجوانوں کی ایسوسی ایشن دلوں کی ثقافت کا اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

پیرس کے نواحی شہر سارسل کے نوجوانوں کی تنظیم “ دِلوں کی ثقافت “ نے پیرس سارسل شہر کی کونسل کی شراکت سے اور معروف فٹبالر جیروم راسلن کے تعاون سے سرکاری اور نجی پرائمری اور مڈل اسکولوں کے 11000 سے زائد طلباء کو اسکول اسٹیشنری کا تخفہ دیا۔

ایسوسی ایشن کے بیسیوں رضا کاروں نے کئی دن محنت کی اور 11000 بچوں کے لئے سامان کے پیکٹ  تیار کئے جو شہر کے تمام اسکولوں میں تقسیم کئے گئے۔

ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا پراجیکٹ سارسل شہر کے مئیر پیٹرک حداد اور پاکستانی نژاد  ڈپٹی مئیر سارسل برائے تعلیم اور ڈیجیٹل شائستہ راجہ کی خصوصی کاوش سے مکمل ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مالی مشکلات کے شکار خاندانوں کے بچوں کے لئے یہ پراجیکٹ بنایا تھا لیکن مئیر پیٹرک حداد اور ڈپٹی مئیر شائستہ راجہ نے پورے شہر کے بچوں کو اس میں شامل کرلیا جس کے لئے ہم ان کے دل سے شکرگزار ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی مئیر شائستہ راجہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارسل کونسل اور فٹبالر جیروم نے ایسوسی ایشن “ دِلوں کی ثقافت “ کے اشتراک سے یہ شاندار قدم اٹھایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر