عالمی ماہرِاقتصادیات لیری سمرز نے کہا ہےکہ اگر امریکہ کورونا کے لیے پاکستان جیسے اقدامات کرتا تو کھربوں ڈالر بچالیتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کورونا حکمت عملی پر عالمی سطح پر شاندار تعریف کی جارہی ہے۔
عالمی بینک کے سابق چیف اکانومسٹ و سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر لیری سمرز نے پاکستان کے کورونا اقدامات کو زبردست قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ پاکستان کی طرح کے اقدامات کرتا تو دس ٹرلین ڈالرز بچاے جا سکتے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت، عالمی اقتصادی فورم اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹر نیشنل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ کی جانب سے بھی پاکستان کے کوروناوائر س کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو دنیا کے لیے قابل تقلید قرار دیا جا چکا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب خطے اور دنیا میں اکثر ممالک کو تنقید کا سامنا ہے پاکستان کی کورونا حکمت عملی کی تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر چیلیجز کو کامیابیوں میں بدل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News