Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں توڑ پھوڑ؟ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Now Reading:

امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں توڑ پھوڑ؟ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حالیہ امریکی صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک باضابطہ اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے۔

ان کے فاتح حریف جو بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار بن گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کو اس ناقابل یقین شکست کا گہرا صدمہ ہے۔

گذشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی کی حامی بھرتے ہوئے انتظامات کرنے کی ہدایات کردی ہے تاہم وہ عوام کے سامنے اپنی شکست کا باضابطہ اعتراف کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے شکست تسلیم نہ کیے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں اور دلچسپ میمز بھی وائرل ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہتے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کو ہی خرید لیں گے اور ہمیشہ یہیں رہیں گے۔

Advertisement

بعض صارفین کا کہنا ہے ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل توڑ پھوڑ کرکے اسے برباد کردیں گے ۔

اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو آفس میں توڑ پھوڑ کرتے دکھایا گیا ہے۔

لیکن  کیا واقعی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دفتر میں توڑ پھوڑ کی ہے؟

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی  کے ‘حقائق کی جانچ’ سے معلوم ہوا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں  ہے۔

درحقیقیت جو ویڈیو وائرل ہورہی ہے وہ 2017 کی ہے جس میں برطانوی کامیڈی چینل سے پروگرام کرنے والے ‘ڈمی ٹرمپ’ اپنے دفتر میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔

Advertisement

ویڈیو میں ڈمی ٹرمپ کا چہرہ دھندلا کردیا گیا ہے تاکہ دیکھنے والے کو یہی لگے کہ یہ اصلی ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر