Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نو منتخب امریکی صدر کا عالمی وبا کی ویکسین سے متعلق بڑا اعلان

Now Reading:

نو منتخب امریکی صدر کا عالمی وبا کی ویکسین سے متعلق بڑا اعلان

 نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری کے بعد اس کے آنے میں بھی کئی ماہ لگیں گے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بیان میں جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کی منظوری سائنس کی روشنی میں ہونی چاہیئے،مستند ذریعے سے منظور ہونے والی ویکسین ہی عوام کے لیے قابلِ بھروسہ ہو گی۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ویکیسن کی اچھی خبر کے باوجود امریکا موسمِ سرما کے سخت دنوں سے گزرے گا، امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں اب بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سائنس کی پیروی کریں گے۔

انہوں نے احتیاط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام ماسک ضرور پہنیں، اس سے ہزاروں زندگیاں محفوظ ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں

ہم کورونا سے تھک سکتے ہیں لیکن کورونا ہم سے نہیں

عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد...

واضح رہےکہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بھی خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کورونا سے تھک سکتے ہیں لیکن کورونا ہم سے نہیں تھک سکتا ہے، ہم صرف کورونا سے لڑ کر بیمار ہو سکتے ہیں۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کورونا پر قابو پانے میں تعاون کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر