افغانستان کے صوبے غزنی میں صحافی کو قتل کر دیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق صحافی کا نام رحمت اللہ نیک زاد تھا، جس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔
رحمت اللہ نیک زاد صوبائی جرنلسٹ یونین کے سربراہ تھے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان نے ایک بیان میں غزنی کے صحافی پر حملے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
رحمت اللہ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور الجزیرہ سے منسلک تھے۔
گزشتہ دوماہ کے دوران افغانستان میں 5 صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔